جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان کا گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان نے گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے چترال کا دورہ کیا ۔ جی او سی نے چترال پہنچنے کے بعد کشیدہ حالات کے دوران متاثر ہونے والے علاقوں ،چترال بازار اور امن و امان کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے چترال سکاؤٹس آفیسر مس میں

چترال کے علماء سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈا پور ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ ،ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکوربھی موجود تھے ۔ جی او سی نے علماء سے چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اُن کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے علماء سے ماحول کو ساز گار بنانے اور چترال کے روایتی اور مثالی امن کے تحفظ کیلئے مزید کردار ادا کرنے کے توقع کا اظہار کیا تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ علماء نے جی او سی کو یقین دلایا ۔ کہ چترال کا امن اُن کیلئے انتہائی مقدم ہے ۔ اور انہوں نے ہمیشہ امن ، بھائی چارے کے فروغ کو اولیت دی ۔ اور آیندہ بھی اپنی یہ ذمہ داریاں ملک اور چترال کے عوام کے بہتر مفاد میں انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تاکہ آیندہ کسی اور کو اس قسم کے ملعونیت کے ارتکاب کرکے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہمت نہ ہو سکے ۔اور چترال کے امن کو بھی نقصان نہ پہنچے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*