لواری ٹنل ٹریفک جام نے دو سالہ ریحان اللہ کی جان لے لی

 

 

 

 

 

 

 

 

جمعہ کے روز لواری ٹنل کے مضافات میں بد ترین ٹریفک جام نے دوسالہ ریحان اللہ کی جا ن لے لی جوکہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔تفصیلات کے مطابق ریحان اللہ ولدحضرت جان سکنہ سوئیر کو ڈاکٹر کی ہدایت پر علاج کیلئے پشاور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ لواری ٹنل کے بد ترین ٹریفک جام میں20گھنٹے سے زائدوقت تک پھنس گئے اور جیسے ہی انکی گاڑی ٹنل کے دھانے پہنچ گئی معصوم ریحان اللہ اپنی والدہ کی گولد میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ انہیں ٹنل سے واپس لاکر سویئر دروش میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ بعد ازاں عمائدین دروش کی طرف سے قاری جمال عبدالناصر اور حاجی محمد شفاء وغیرہ نے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور بتایا کہ اہلیان دروش کی طرف سے این ایچ اے اور سامبو و دیگر کمپنیوں کے خلاف معصوم بچے ہلاکت کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کیلئے مقامی پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*