چترال میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانےاور قدرتی آفات میں تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے اسلام آباد میں ڈونر کانفرنس منعقد

اسلام آباد بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں ورلڈ بینک ،ایشین ڈیولپمنٹ بینک،اٹلی اور برطانیہ سمیت دوسرے ڈونر ممالک کے نمائندوں نے چترال میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے اور2015ء کے قدرتی آفات میں تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے ایک انٹگرٹیڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی لانچینگ میں بھرپور مدد فراہم کریں گے۔پی پی اے ایف اور ضلعی حکومت چترال کے مشترکہ انتظام سے منعقدہ اس کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کی۔پی پی اے ایف کی طرف سے چیئرمین قاضی عظمت عیسیٰ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ضلع ناظم مغفرت شاہ  اور ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے تمام ڈونر ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے نتیجے میں وجود میں آنے والا پراجیکٹ چترال میں Image may contain: one or more people, people standing and suitمربوط ترقی کا عمل شروع کرنے اور غربت کے خاتمے کا نقطہٗ آغاز بن کربہت جلد اس کے اہداف کے حصول کا بھی ذریعہ ہوگا۔اس موقع پر شرکاء نے اس کانفرنس کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال کی اہم ترین کامیایبوں میں شمار کرتے ہوئے اسے سنگ میل قرار دیا۔اس کانفرنس کے ثمرات کو سمٹنے کے لئے فروری کے وسط تک ایک کور اپ کانفرنس چترال میں منعقد ہوگی جس میں عملی قدم اُٹھانے کے لئے تجاویززیر غور آئینگے۔کانفرنس میں چترال سے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*