وادی کیلاش میں جنگل کی لکڑیوں کے تنازے نے ایک شحص کی جان لے لی دوسرا زحمی۔

fddd

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے حسین وادی بمبوریت کے اچولگاہ کے علاقے میں جنگل کے لکڑیوں کے تناز عے پر ایک شحص کو قتل کیا گیا جبکہ دوسرے شحص کو زحمی کیا گیا ۔ زحمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لا یا گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ بمبوریت انسپکٹر سلطان بیگ کے مطابق وادی کیلاش کے اچولگاہ کے جنگل کے لکڑیوں کے تنازعے پر ایک شحص کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا جبکہ دوسرا زحمی ہوا۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز علی الصبح اچولگاہ کے جنگل کے قریب مجاہدین ولد صاحب نور کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ ولی شاہ ولد عنبر خان کو زحمی کیا گیا۔ زحمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

fd
تھانہ بمبوریت پولیس نے مقتول کے ورثاء کے درخواست پر واڑموج ولد اتالیق کیلاش، شیر دول ولد پرواکی کیلاش، غلام سون ولد رام دین کیلاش، حبیب کون ولد عبد المالک، بمبوریت خان ولد بہادر خان کیلاش، روزی ولد علی باز خان اور عبدالرحمان ولد مرزا خان وغیر ہ کے حلاف زیر دفعہ 302, 324, 147,148,149 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے وجہ عداوت جنگل کی لکڑیوں کی ملکیت کا تنازعہ تھا جو دونوں فریقوں کے درمیان چلا آرہا ہے ۔
بمبوریت پولیس تفتیش کررہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*