کینڈین فلمساز کی ڈاکو منیٹری کی نمائش نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

haseeb khoawaja

کوھستان وڈیو کیس پر صحافی حسیب خواجہ کی تحقیقاتی رپو رٹ پر کینڈین فلمساز کی ڈاکو منیٹری کی نمائش نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح یورپی یونین کے پاکستان کے سفیر Jean-Francois Cautain نے کیا ہے۔ اس ڈاکو منیٹری فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح کوھستان میں جرگہ کے زریعے سے پانچ لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ جس سے افضل کوھستانی نامی شخص بری طرح متاثر ہوتا ہے جو کہ انصاف کی دہائی دے رہا ہوتا ہے۔ اس ڈاکو منیٹری کے اندر بتایا جاتا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہچانے کے لےئے جدوجہد کررہی ہوتی ہیں اور صحافی خواجہ حبیب تحقیقات کرکے کیس کو دوبارہ زندہ کرتا ہے اور کئی سالوں سے بے گناہ قتل کیجانے والی لڑکیوں کو انصاف دلانے کے لئے بے لوث کوشش کررہا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے کینیڈا کی فلم میکر Brishkay اور Elizabethنے سکائپ کے زریعے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ فلم کے زریعے سے اس بے رحمانہ قتل کے حوالے سے صحافی حسیب خواجہ ،سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری اور متاثر ہونے والا افضل کوہستانی کو عوام او رمیڈیا سے مزید مدد ملے گئی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سب کو ان خواتین کے لےئے ملکر آواز اٹھانا چاہیے۔ انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ بازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو دوبارہ زندہ کرنے پر مجھے ، افضل کوہستانی اور حسیب خواجہکی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور کچھ بھی ہوجائے مگر اس کیس کو ہر صورت میں زندہ رکھیں گے او رانصاف کے لےئے لڑتے رہیں گے۔ صحافی حسیب خواجہ کا کہنا تھا کہہ چاہیے کچھ بھی ہوجائے وہ اس کیس میں بے گناہ قتل ہونے والی لڑکیوں کو ضرور انصاف دلا کر رہیں گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہہ اس کے لیے انھیں سب کی مدد کی ضرورت ہے اور وہ چاہیں گے کہ سب اپنا اپنا حصہ ادا کرئیں گے۔ اس کے علاوہ حسیب خواجہ نے مزید بتایا کہ ہم اس فلم کا ورلڈ پریمیئر اس سال کے آخر میں کسی عالمی انسانی حقوق کے فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کریں گے۔ افضل کوھستانی نے بتایا کہ تمام لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے اور کمیشن کے سامنے غلط لڑکیاں پیش کی گئیں ہیں۔تقریب میں یورپی یوینن کے سفیر کے علاوہ ، اقوام متحدہ ،میڈیا ،وکلاہ،یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ملکی و غیر ملکی مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

npc

Photo Caption: Ambassador of European Union to Pakistan Jean Francois Cautian, Sonia wife of EU Ambassador, Journalist Haseeb Khawaja, and Victim  Afzal Kohistani are watching Canadian documentary on Kohistan’s  honour killings in Pakistan at National Press Club.

haseeb

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*