پاک فوج مالاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتما م چترال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔

چترال (محکم الدین )پاک فوج مالاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں اور بحالی کی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ چترال کی پسماندگی ، غربت اور طبی سہولیات کے فقدان کو مد نظر رکھتے ہوئے جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور کی ہدایت پر پاک فوج،چترال سکاﺅٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیر اہتما م چترال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔7 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں جن کا تعلق پاک آرمی اور سول سے تھا۔ پاک فوج کی یہ کاوش چترال کی عوام کی خدمات کا تسلسل ہے ۔

دوروزہ کیمپ کے پہلے دن 123خواتین کا معائنہ کیاگیا جن میں حاملہ خواتین7 5 اور گائنی کی 66 مریض تھیں۔ 29خواتین کامختلف امراض کی تشخیص کے لئے الٹراساﺅنڈ کیا گیا جب کہ 83 لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میںصبح نو سے شام تین بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی اسکے ساتھ ساتھ ا نچارج سکاﺅٹس ہسپتال چترال میجر رضوان احمد اور چترال سکاﺅٹس کے میجر شاہ میرنے بھی ہسپتال کا دورہ کیا۔ اہلیان علاقہ کے علاوہ اردگرد کے تمام گاﺅں کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ کیا ۔ اور طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح وبہبود کےلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔


Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*