فلاح انسانیت فاونڈیشن پاکستان چترال میں مستقل بنیادوں پر ایک میڈیکل سنٹربنانے کا اعلان کردیا

چترال (محکم الدین )فلاح انسانیت فاونڈیشن پاکستان چترال کی پسماندگی ، جغرافیائی حساسیت اور غربت کی وجہ سے علاج معالجے کے سہولیات کی فقدان کے پیش نظر چترال میں مستقل بنیادوں پر ایک میڈیکل سنٹربنانے کا اعلان کردیا ۔ چترال میں ایک خصوصی تقریب میں ایف آئی ایف کے میڈیکل انچارج ڈاکٹراحترام ،دیرزون کے انچارج ابوہارون،ابوبکر،ابرار،مولانایوسف اوردیگررہنماوں نے کہاکہ ملک بھرمیں فلاح انسانیت فاونڈٓیشن کے 200سے زائدمیڈیکل سنٹرکام کررہے ہیں جن میں ضرورت کے مطابق اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میڈیکل سنٹر میں گائناکالوجسٹ ،اوپی ڈی سنٹر،ایکسرے،لیبارٹری ،ای سی جی وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ فری چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی ایف جماعة الدعوة پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو رفاہی و فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے ادارہ پاکستان میں روحانی درس کے ساتھ جسمانی بیماریوں کابھی علاج کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کوئی ذاتی مقصد نہیںبلکہ صرف اور صرف انسانی ہمدردی کا جذبہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ سنٹرقائم کیاجائے گاجس میں مردوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور علاج کرنے والے اسٹاف بھی خواتین ہوں گے۔دیرزون کے انچارج ابوہارون نے کہاکہ جماعة الدعوة تیمرگرہ میں ایک مکمل یونیورسٹی تعمیرکررہا ہے جس میں 1500طلباءکو جدیداوردینی تعلیم دی جائے گی ،جس میں کھانے پینے رہنے اوردیگرسہولیات تمام مفت دی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ بلا شبہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رضاکار ملک و قوم کی خدمت کر کے اللہ رب العزت کے ہاں سرخرو ہو ں گے۔اہل پاکستان کو نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا،تا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے جو منصوبہ جات جاری ہیں انکو پورا کیا جا سکے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*