سندھ۔چرواہا تعلیم کے بل پر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا

نواب شاہ (ویب ڈیسک) نواب شاہ کا ایک چرواہا اب ضلع بھر کے مسائل حل کرے گا، زاہد حسین نے سی ایس ایس کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بکریاں چَرائیں، تعلیم میں رکاوٹیں آئیں مگر حوصلہ کم نہ ہوا، نوابشاہ کے نواحی علاقے ساٹھ میل کے رہائشی زاہد نے سی ایس ایس کے امتحان میں صوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی، اسسٹنٹ کمشنر بننے پر اہل خانہ بھی بے حد خوش ہیں۔زاہد حسین کہتا ہے اسلام آباد سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کروں گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*