کالاش کمیونٹی کے مذہبی پیشوا اور معروف شخصیت مرزامس کی آخری رسومات بمبوریت میں ادا کئے گئے

 mirzamas
mirza mass

چترال : کالاش وادی بمبوریت میں کالاش کمیونٹی کے مذہبی پیشوا اور معروف شخصیت مرزامس کی آخری Women seen dancing on a funeral ceremony. PHOTO: MUHKAMUDDIN / EXPRESS TRIBUNEرسومات ان کے آبائی گاؤں برون میں ادا کئے گئے جس میں بمبوریت کے علاوہ دوسری کالاش وادیوں بریر اور رمبور سے کالاش کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرزا مس کو ان کی ذاتی استعمال کے سامان کے ساتھ کالاش روایت کے مطابق چوبی بکس میں بندکرکے برون کے مدوک ژال (قبرستان) میں رکھ دیا گیا ۔ انہیں کالاش تہذیب وثفافت اور مذہبی امور پر مکمل دسترس حاصل تھا اور دوسرے وادیوں سے بھی ان سے استفادہ کرتے تھے۔ تین دن جاری رہنے والی رسومات میں مہمانوں کو کھلانے کے لئے 55عدد بکرے ذبح کئے گئے تھے جبکہ بڑی مقدارمیں شہد،دیسی گھی اور پنیر بھی پیش کئے گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*